اہم ترین

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رضا مراد اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرکے جذباتی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے اپنی مرحومہ ماں لیاقت جہاں بیگم کی 98ویں سالگرہ پر ایک تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی ایک جذباتی نوٹ لکھا کہ ماں خدا کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔

مغربی کہاوت ہےکہ خدا ہر جگہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اس نے ماں بنائی۔ یہ احساس ہر انسان کو تب ہوتا ہے، جب ماں زندگی سے دور ہو جاتی ہے۔

اداکار رضا مراد نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے ایک بہت جذباتی نوٹ لکھا۔

تصویر میں وہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آج میری مرحومہ ماں، لیاقت جہاں بیگم کی 98ویں سالگرہ ہے ۔ ان کی گود میں جو بچہ ہے، وہ آپ کا دوست رضا مراد ہے۔ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ماں اس دنیا میں خدا کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ایک کہاوت ہے کہ خدا ہر جگہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اس نے ماں بنائی۔ یہ بات بالکل صحیح ہے۔ دنیا میں سب کچھ مل سکتا ہے، لیکن ماں نہیں ملتی۔

بالی ووڈ میں اپنی جاندار آوازاور منفی کرداروں کےحوالے سے پہچان بنانے والے رضا مراد نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں وہ ویب سیریز ‘فرسٹ کاپی’ کے دونوں سیزن میں بھی نظر آئے۔ اس سیریز میں ان کے ساتھ منور فاروقی، آشی سنگھ اور گلشن گروور جیسے فنکار بھی تھے۔

پاکستان