اہم ترین

وزیراعظم کا پیٹرول 80 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 1 ماہ کےلیے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے، آج رات 12 بجے سے نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ریلویز میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ دیے جائیں گے۔تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک عوام زندگی کے معمولات پر واپس نہیں آجاتے، اعلان کرتا ہوں کہ پیٹرول کی مد میں، جس کی قیمت کا کل اعلان کیا گیا 458 روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اسے کم کرنے کے لیے میں آج پیٹرول لیوی میں فی الفور 80 روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 بجے سے پیٹرول فی لیٹر 458 روپے 40 پیسے کے بجائے 378 روپے فی لیٹر ہوجائے گا، یہ قیمت اگلے 1 ماہ تک برقرار رکھی ہوئی۔خلیج میں جنگ کے باعث پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اس اضافے نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غریب کا چولہا مدھم ہو رہا ہے، کسان کے لیے بے پناہ مشکلات ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چیلنج ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔کوشش کی کہ عوامی بہبود کے لیے، آپ کی مشکلات کم کرنے کے لیے قومی وسائل صرف کیے جائیں، مہنگائی نے دنیا کی طاقت ور معیشتوں کی بھی کمر توڑ دی ہے، پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3 ہفتے میں نے آپ کے اوپر اس اضافے کا بوجھ ڈالنا مناسب نہ سمجھا کیونکہ جانتا ہوں پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے، حکومت نے 29 ارب روپے خرچ کر کے طوفان آپ تک پہنچنے نہ دیا۔ دعاگو ہیں کہ جنگ جلد ختم ہو جائے، اس کے لے حکومت نے، نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ نے اور فیلڈ مارشل نے دن رات کاوشیں کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے پہلے بھرپور مشاورت ہوئی، صدرمملکت نے پوری قیادت کو ایوان صدر میں دعوت دی، اگلے روز وزیراعظم ہاؤس میں مکمل مشاورت ہوئی۔قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے،جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسرکرتا ہے۔

پاکستان