اہم ترین

ایران کن 10 نکات پر امریکا سے مذاکرات پر تیار ہوا ؟

ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکا سےمذاکرات کی بنیاد 10 نکاتی ایجنڈےکی شقیں جاری کردی ہیں۔ جن پر جمعے کو اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے رہنما بات چیت کا آغاز کریں گے۔

ایران کے 10 نکاتی منصوبے کے اہم نکات میں :

عراق، لبنان اور یمن میں جنگ کا مکمل خاتمہ

بغیر کسی وقت کی حد کے ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ

پورے خطے میں تمام تنازعات کا اختتام

آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا

آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری گزرگاہ کے لیے پروٹوکول اور شرائط کا قیام

ایران کی تعمیرِ نو کے اخراجات کے لیے مکمل معاوضے کی ادائیگی

ایران پر عائد تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ

امریکا کی جانب سے منجمد ایرانی اثاثوں اور فنڈز کی فوری بحالی

ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی مکمل یقین دہانی

اور مندرجہ بالا شرائط کی منظوری کے ساتھ تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی شامل

پاکستان