پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو76 رنز سے ہرا دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 74 اور بابرا عظم 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مائیکل بریسویل 21، محمد حارث 18، افتخار احمد 7 رنز بناسکے ۔ عبدالصمد 2 ، فرحان یوسف 2 جبکہ عامر جمال صفر پر آؤٹ ہوئے ۔
شاہین آفریدی نے 3 اور مستفیض الرحمان نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب لاہور قلندرز مسلسل دوسری مرتبہ مکمل طورپر ناکام ہوگئی۔ پوری ٹیم 174 رنز ہدف کے تعاقب میں 17 اوور میں 97 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
لاہور قلندرز کے 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ داخل ہو سکے۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق 21،21، ویلا لاگے 20 ،سکندر رضا 14رنز بنا سکے۔
پشاور زلمی کےسفیان مقیم اورمائیکل بریسویل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ناہید رانا نے 2 جب عامر جمال اور شرف الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔











