ایران ایٹمی پروگرام کردے تو ترقی میں مدد کر سکتے ہیں: امریکا

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات اور باہمی بداعتمادی ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتے، تاہم یہ واضح ہے کہ ایرانی مذاکرات کار واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی پیش رفت ممکن ہے، لیکن اس کے لیے وقت اور اعتماد سازی ضروری ہوگی۔

جے ڈی وینس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اگر وہ جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ضمانت دیتا ہے تو امریکہ ایران کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور تعاون کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں ایران کو عالمی معیشت میں شامل ہونے کا موقع مل سکتا ہے، جو اس کی اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔