اہم ترین

پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ کو دھچکا: کیوی بیٹر بیون جیکبز واپس چلے گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج کھلاڑی بیون جیکبز اپنی قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

بیون جیکبز کو نیوزی لینڈ کی جانب سے بین الاقوامی میچز میں نمائندگی کے لیے طلب کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں رخصت کیا۔

کیوی کرکٹر کی جگہ سری لنکا کے تجربہ کار اور اسٹار وکٹ کیپر بیٹر دنیش چندی مل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ چندی مل اپنے وسیع تجربے اور تکنیکی مہارت کے باعث ٹیم کے مڈل آرڈر کو استحکام فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیش چندی مل فوری طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ میچز کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کو امید ہے کہ سری لنکن تجربہ کار کھلاڑی کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔

پاکستان