بابر اعظم کی نظر اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیرئیر کی 100 سنچری اسکور کی ۔۔ انہوں نے 51 گیندوں پر ناقابلِ شکست 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان نصیر نے اپنے بٹوے سے کرنسی نوٹ نکال کر ان کے ذریعے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی نظر اتاری اور ان کو گلے بھی لگایا۔

بابر اعظم دنیا بھر میں کم ترین میچز میں 12 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز عبور کرنے والے واحد بیٹر ہیں جبکہ اس فارمیٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے چوتھے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔