پیمرا کا نوٹس کام کرگیا: متنازع پروگرام پر فضا علی نے معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت فضا علی ایک وائرل ویڈیو کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئیں، جس کے بعد انہوں نے عوام سے معذرت کر لی ہے۔

چند روز قبل فضا علی کے مارننگ شو میں ان کے شوہر نے شرکت کی تھی۔ پروگرام کے دوران کے شوہر اعجاز خان نے انہیں اچانک کندھے پر اٹھا لیاتھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فضا علی پر شدید تنقید کی گئی اور اسے غیر مناسب قرار دیا۔ کئی افراد نے پیمرا سے پروگرام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ابتدا میں فضا علی نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، لیکن جب پیمرا کی جانب سے نوٹس جاری ہوا تو انہوں نے اپنا لہجہ نرم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر منصوبہ بند اور ذاتی نوعیت کا لمحہ تھا، جس کا مقصد کسی کو ناراض کرنا نہیں تھا۔ تاہم اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ناظرین کی قدر کرتی ہیں اور آئندہ زیادہ محتاط رہتے ہوئے اپنے کام کے معیار کو بہتر بنائیں گی۔