اہم ترین

جب فلم کی ہیروئن کے لئے سنی دیول اپنے ہی والد سےلڑ پڑے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنی دیول اور ان کے آنجہانی والد لیجنڈری اسٹار دھرمیندرا کے درمیان ہمیشہ مضبوط رشتہ دیکھا گیا ہے، لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں آمنے سامنے کھڑے ہوگئے۔

یہ دلچسپ واقعہ 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ارجن کے دوران پیش آیا، جب سنی دیول نے پہلی بار اپنے والد کی مرضی کے خلاف جانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق، دھرمیندرا چاہتے تھے کہ فلم میں سنی دیول کے مقابل اداکارہ پدمنی کولہا پوری کو کاسٹ کیا جائے، لیکن سنی نے صاف انکار کر دیا۔

اصل وجہ تھی وہ اپنی انتہائی قریبی دوست ڈمپل کپاڈیہ کو فلم میں لینا چاہتے تھے۔ سنی اپنی ضد پر قائم رہے اور آخرکار فلم میں ڈمپل کپاڈیہ کو ہی کاسٹ کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنی دیول کی یہ بغاوت کامیاب ثابت ہوئی۔ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم نے باکس آفس پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا بزنس کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔

یہ واقعہ نہ صرف سنی دیول کی ذاتی زندگی کا ایک دلچسپ پہلو ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بعض اوقات اپنے فیصلے پر قائم رہنا کامیابی کی کنجی بن جاتا ہے۔

پاکستان