پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم سے شائقین کی اسٹیڈیم میں واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کر دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شائقین کے بغیر میچز کی رونقیں مدھم پڑ گئی ہیں اور کرکٹ کا اصل جوش متاثر ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے درخواست کی گئی ہے کہ لاہور میں ہونے والے پلے آف، ایلیمنیٹرز اور فائنل میں شائقین کو داخلے کی اجازت دی جائے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز دونوں ہی اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ اسٹیڈیمز کو دوبارہ بھرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مقابلوں کا ماحول پہلے جیسا پرجوش بنایا جا سکے۔
لاہور میں شیڈول اہم میچز میں تماشائیوں کی واپسی کا امکان موجود ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔ اگر اجازت ملتی ہے تو پی ایس ایل کے بقیہ اہم میچز میں شائقین کو دوبارہ اسٹیڈیم آنے کا موقع مل سکے گا۔


