جہاز کے 22 عملے کی پاکستان آمد، آج ایران کے حوالے کیا جائے گا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہاز ایم وی ٹوسکا کے 22 رکنی عملے کو بحفاظت پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو گزشتہ رات بحفاظت پاکستان لایا گیا اور انہیں آج باضابطہ طور پر ایران کے حوالے کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار کے مطابق عملے کی بحفاظت واپسی ایک اہم اعتماد سازی کا اقدام ہے، جو خطے میں مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایران اور امریکہ کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی، جو سفارتی سطح پر ایک اہم پیش رفت ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور ثالثی کی کوششوں پر کاربند ہے۔ ان کے مطابق ایم وی ٹوسکا کو ضروری مرمت کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں لایا جا رہا ہے۔