اہم ترین

ماں بننے کے بعد خود کو وقت دینا سیکھا: کیارا ایڈوانی

اداکارہ کیارا اٰیڈوانی نے ماں بننے کے بعد خود میں ہونے والی ذہنی و جذباتی تبدیلیوں پربات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

راج شمانی نامی یوٹیوب کے پوڈ کاسٹ میں کیارا آڈوانی نے کہا کہ ماں بننے کا تجربہ ایک بڑی شناختی تبدیلی ہے اور اس دوران خود کو وقت دینا اور نرمی برتنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ زچگی کے بعد کے پہلے چھ ماہ ان کے لیے جذباتی طور پر کافی مشکل اور سیکھنے سے بھرپور رہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں بننے عام طور پر کھل کر بات نہیں کی جاتی حالانکہ ہر ماں اس مرحلے سے گزرتی ہے۔ اس دوران انہوں نے خود سے بہتر تعلق قائم کرنا سیکھا اور اپنی زندگی میں حدود مقرر کرنا شروع کیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی پوری زندگی دوسروں پر زیادہ توجہ دیتی رہی ہیں، لیکن ماں بننے کے بعد انہوں نے سیکھا کہ خود کی دیکھ بھال اور ذہنی سکون بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

کیارا آڈوانی اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترا نے جولائی 2025 میں اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور ان کی بیٹی کا نام سارا ملہوترا رکھا گیا ہے۔

پاکستان