امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آج اپنا سالانہ اور سب سے بڑا ڈیولپر ایونٹ گوگل آئی /او 2026 منعقد کر رہی ہے، جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق بڑے اور حیران کن اعلانات متوقع ہیں۔
ایونٹ میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی سمیت کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے اور مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیز سے پردہ اٹھائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل اپنے جدید جمنئی اےآئی ماڈلز متعارف کرا سکتا ہے، جن میں بہتر ریزننگ، تیز رفتار ٹاسک ہینڈلنگ اور خودکار انداز میں ملٹی اسٹیپ کام مکمل کرنے کی صلاحیت شامل ہوگی۔
کمپنی اینڈرائیڈ، کروم، جی میل اور ورک اسپیس میں AI کے مزید طاقتور انضمام کا بھی اعلان کر سکتی ہے، جبکہ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے لیے نئے سافٹ ویئر فیچرز بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
گوگل آئی /او 2026 میں اینڈرائیڈ ایکس آر پلیٹ فارم، اے آئی ویڈیو کریئیشن ٹول ویو ، اےآئی میوزک ٹول لائیریا اور جدید اسمارٹ گلاسز پروجیکٹ کی جھلک بھی دکھائے جانے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سال کا ایونٹ اےائی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے، جہاں گوگل مستقبل کی ڈیجیٹل زندگی کا نیا خاکہ پیش کرے گا۔


