بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو 16 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ اسپتال کے اے ونگ میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔
دوسری جانب، فیملی کے قریبی ذرائع نے اس خبر کی تردید یا وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ امیتابھ بچن باقاعدگی سے ماہانہ طبی معائنہ کرواتے ہیں۔ انہیں صرف معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا اور وہ اسی روز واپس گھر آگئے تھے۔
ادھر ہدایت کار وویک ورما سے منسوب ایک بیان میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ ان کی طبی حالت تشویشناک ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی واضح میڈیکل رپورٹ موجود نہیں۔


