لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس نے اپنے اولین ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلوی بیٹرز کو گھما کر رکھ دیا ۔۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں ہوا۔
میچ کی خاص بات لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس کی بہترین بولنگ تھی۔۔ انہوں نے آسٹریلوی بیٹرز کو گھما کر رکھ دیا ۔۔
عرفات منہاس نے 10 اوورز میں 32 رنز دے کر 5 شکار کئے۔ انہوں نے میتھیو شارٹ، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور نیتھن الیس کی وکٹیں حاصل کیں۔
اس طرح عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔


