بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ 5 جولائی 2026 کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ نے اپنے تعلق کو باضابطہ رشتے کی شکل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک سادہ اور نجی تقریب کا انتخاب کیا ہے۔
شادی کی رجسٹریشن ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر ہوگی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔
عامر اور گوری کا رشتہ فنونِ لطیفہ، فلاحی سرگرمیوں اور سفر کے مشترکہ شوق کے باعث مضبوط ہوا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں متعدد مواقع پر ایک ساتھ دکھائی دیتے رہے اور اپنے تعلق کو عوامی سطح پر بھی تسلیم کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تقریب میں عامر خان کے بچے آئرہ خان، جنید خان اور آزاد راؤ خان سمیت خاندان کے دیگر قریبی افراد شرکت کریں گے۔


