اہم ترین

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کا عندیہ

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اختیار کیے گئے طریقہ کار کا حصہ ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس آبی گزرگاہ میں محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان کی جانب سے جہازوں کو مختلف سہولیات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی، جن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فیس وصول کی جائے گی۔

ایرانی ترجمان کے مطابق ان خدمات میں بحری راستے کی حفاظت، ماحولیات کا تحفظ اور دیگر معاون سہولیات شامل ہوں گی، لہٰذا ان کے بدلے فیس کا نفاذ ایک واضح اور متوقع اقدام ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی اور تجارتی نقل و حمل کے لیے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے، اس لیے ایران کے اس مؤقف پر عالمی شپنگ اور توانائی منڈیوں کی گہری نظر ہے۔

پاکستان