اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں اور اسکرین پر کبھی کبھار بلیو ایرو(نیلا تیر) نظر آتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ دراصل لوکیشن سروسز کا ایک اشارہ ہے، جو بتاتا ہے کہ کوئی ایپ یا سسٹم سروس آپ کی لوکیشن استعمال کر رہی ہے یا حال ہی میں کر چکی ہے۔
ایپل نے یہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا ہے تاکہ انہیں معلوم رہے کہ کون سی ایپ ان کی لوکیشن تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔
آئی فون میں لوکیشن کے مختلف آئیکنز بھی موجود ہیں۔ سولڈ بلیو ایرواس وقت ظاہر ہوتا ہے جب کوئی ایپ اس وقت آپ کی لوکیشن استعمال کر رہی ہو، جبکہ ہولو بلیو ایرواس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کسی ایپ نے جیو فینسسیٹ کیا ہوا ہے اور ضرورت پڑنے پر لوکیشن استعمال کرے گی۔ اس کے علاوہ Gray Arrow اس وقت دکھائی دیتا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی ایپ نے آپ کی لوکیشن استعمال کی ہو۔
یہ بلیو ایروعام طور پر میپس کے ذریعے نیویگیشن، ویدر ایپ سے موسم کی معلومات حاصل کرنے، یا رائیڈ بکنگ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس استعمال کرنے کے دوران نظر آ سکتا ہے، کیونکہ یہ ایپس صارف کی موجودہ لوکیشن تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔
اگر آپ نہیں چاہتے کہ بلیو ایروبار بار ظاہر ہو تو سیٹنگ میں پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی کی لوکیشن سروسز میں جا کر غیر ضروری ایپس کی لوکیشن پرمیشن نیور یا وائل یوزنگ دی ایپ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے صرف وہی ایپس لوکیشن استعمال کریں گی جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہوگی۔











