اہم ترین

ایرانی حملوں کے بعد کویت میں شدید گرمی کے دوران بجلی بچانے کی مہم شروع

دنیا کے گرم ترین ممالک میں شمار ہونے والے کویت میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بچت قومی ترجیح بن گئی ہے۔ ایرانی حملوں میں بجلی گھروں کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے بعد حکام نے شہریوں سے توانائی کے کم استعمال کی اپیل کر دی۔

کویتی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے بجلی اور پانی کے پلانٹس کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بجلی کے نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں تاکہ ملک میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق کویت میں درجہ حرارت گرمیوں میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے، جہاں ایئرکنڈیشن کا استعمال انتہائی زیادہ ہوتا ہے۔ شہریوں نے بھی رضاکارانہ طور پر بجلی کے استعمال میں کمی شروع کر دی ہے، گھروں سے نکلتے وقت اے سی اور اضافی لائٹس بند کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون کے باعث بجلی کی کھپت متوقع سطح سے کم رہی، جس سے پاور گرڈ کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی۔

پاکستان