سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ پانچ ہزار کا ایک نوٹ 14 روپے میں بنتا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان کے استفسار پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد بھی نئے نوٹ لانے میں ایک سال لگ جائے گا
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ دس روپے کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ نئے نوٹ کتنی مالیت تک کے ہوں گے اس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ۔۔
وزارت خزانہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اصل نوٹ کا ڈیزائن ہاتھ سے بنے گا اور اسکے بعد مشین تیار کرے گی۔ نوٹ بنانے کا طریقہ کار مکمل تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس سے جعلی نوٹ کی تیاری خاصی کم ہو جائے گی۔











