پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی آسامی کا اشتہار جاری کردیا۔
پی سی بی کے مطابق ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس کی قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کی جارہی ہے۔
فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے خواہشمند امیدوار 9 ستمبر 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کمرشل امکانات کے باعث پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔











