اہم ترین

کرینہ کپور کو فوٹوگرافرز اور کیمرامین پر غصہ آگیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی فلم ’دائرہ‘ کے ٹریلر لانچ پر پاپارازی سے الجھ پڑیں۔

ممبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران کرینہ فوٹوگرافرز کے لیے پوز دے رہی تھیں۔اور پاپا رازی انہیں بار بار رائٹ اور لیفٹ جانے کی ہدایت دیتے رہے۔

مسلسل پوزیشن تبدیل کرنے سے کرینہ کپور پریشان ہوگئیں اور بول پڑیں۔۔ میں نے ہیلز پہن رکھی ہیں، بار بار اِدھر اُدھر نہیں جاسکتی۔ کرینہ کے چہرے پر ناراضی بھی صاف دکھائی دی۔

اسی تقریب میں کرینہ سے اداکارہ کریتی سینن کی سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے سوال بھی کیا گیا۔

کپڑوں اور خواتین اداکاراؤں کی نمائندگی سے متعلق سوال سنتے ہی کرینہ نے جواب دینے کے بجائے مائیک ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی طرف کردیا۔

میگھنا گلزار نے کہا کہ فلم یا اسکرین پر کسی اداکار کے لباس اور لُک کا فیصلہ اس کے کردار کے مطابق کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک اداکار کو ایسے معاملے پر کٹہرے میں کھڑا کرنا درست نہیں۔

ادھر کرینہ کپور کچھ عرصہ قبل تیسری بار ماں بننے کی افواہوں کے باعث بھی خبروں میں تھیں۔

جم کے باہر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حمل کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم کرینہ کی ٹیم نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔

کرینہ کپور میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دائرہ‘ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کے ساتھ ساؤتھ اسٹار پرتھوی راج سُکمارن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان