بھارت پاکستان تعلقات پر ایوشمان کھرانہ کی فلم ’اڑتا تیر‘ کی انوکھی کہانی

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’اڑتا تیر‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس نے ریلیز سے قبل ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

فلم کے منفرد پوسٹر میں آیوشمان کھرانہ کو بھارت اور پاکستان کی سرحد کے درمیان ایک جھولے میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ ان کے الوطنی، سرحد، قومیت اور بھارت پاکستان تعلقات جیسے حساس موضوعات کو روایتی سنجیدہ انداز کے بجائے مزاحیہ اور طن اوپر ’ٹاپ سیکرٹ‘ درج ایک فائل بھی موجود ہے، جبکہ پس منظر میں چشمہ پہنی ہوئی ایک بکری فلم کے مزاحیہ اور غیر روایتی انداز کو مزید نمایاں کرتی ہے۔

پوسٹر پر درج جملہ ”دیش بھکتی یاد ہے، پر دیش نہیں“ بھی خاصی دلچسپی پیدا کر رہا ہے۔ اس ٹیگ لائن سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم حب الوطنی، سرحد، قومیت اور بھارت پاکستان تعلقات جیسے حساس موضوعات کو روایتی سنجیدہ انداز کے بجائے مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

فلم میں آیوشمان کھرانہ کے مقابل سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ دونوں اداکار اس سے قبل ’پتی پتنی اور وہ دو‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

’اڑتا تیر‘ کی کہانی اور ہدایت کاری آکاش اے کوشک نے کی ہے، جبکہ فلم کو دھرما پروڈکشنز اور سکھیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن میں کرن جوہر، اپوروا مہتا اور ادَر پونہ والا سمیت دیگر نام شامل ہیں۔

فلم 9 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اسے دھرما پروڈکشنز کی عالمی ریلیز کے طور پر پیش کیا جائے گا۔