ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی ہاریقینی: اننگز سے شکست کا خطرہ

لیڈز اورلارڈز کےبعد ایجبسٹن کرکٹ گرآنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی ہاریقینی ہوگئی ہے۔

برمنگھم کےایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔

جواب میں انگلینڈ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان کو اپنی دوسری اننگ میں 320 رنز کے بڑے خسارے کا سامنا ہے۔

ٹیسٹ میچ کےدوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز 156 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا ۔۔ انگلینڈ کے بیٹرز نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

دوسرے دن ہیری بروک 75، جیمی اسمتھ 69، ڈین لارینس 65، اولی روبنسن نے 50، گس ایٹکنسن نے 19 اور جوش ٹنگ نے 15 رنز بنائے جبکہ جوفرا آرچر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 4 وکٹیں لیں، محمد علی اور محمد عمران نے دو، دو جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔