رضا اللہ نے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈز اپنےنام کرلئے

ایجبسٹن ٹیسٹ کےدوسرے دن پاکستان کی دوسری اننگز میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنےوالےرضا اللہ نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کےآغازمیں ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست تویقینی ہےلیکن دوسری اننگز میں ٹیل اینڈرز نے وہ کارنامہکردکھایاہےتو کئی عشروں تک یاد رکھاجائے گا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی آٹھویں وکٹ 318 رنز پر گری۔ اورانگلینڈ کی برتری ختم ہونے میں 2 رنز باقی تھے۔

ایسے میں رضا اللہ اور محمد عباس کےبلےنے رنزاگلنا شروع کردیئے۔۔ دونوں نے 121 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

عباس دو چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے42رنزبناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور439 رنزہوگیا۔ عباس ، رضااللہ اور آخری بیٹر محمد علی نے مل کر اسکور 449رنزتک پہنچادیا۔

تینوں ٹیل اینڈرز نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے کئی ریکارڈز اپنےنام کرلئے۔

رضا اللہ نے اپنے پہلے ہی میچ میں 9 چھکے لگاکر ٹم ساؤدھی کا ریکارڈ برابرکردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےنویں نمبرپر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کردیا ہے۔

رضا اللہ، محمد عباس اورمحمد علی نے مجموعی طور پر ایک اننگزمیں10چھکے لگاکر 149 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔