سام سنگ اپنے اے آئی گلاسز کو مزید جدید بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایسے اے آئی گلاسز پر کام کر رہی ہے جن میں ایک انتہائی چھوٹا مائیکرو ڈسپلے دیا جا سکتا ہے۔ اس ڈسپلے کی مدد سے صارف کو ضروری معلومات براہِ راست آنکھوں کے سامنے دکھائی دے سکیں گی۔
سام سنگ پہلے ہی گوگل۔ جینٹل موسنٹر اور واربی پارکر جیسی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنے پہلے گلیکسی گلاسز پیش کرچکا ہے۔ اب کمپنی مبینہ طور پر اپنے نئے اے آئی گلاسز میں ڈسپلے شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
آنکھوں کے سامنے کیا نظر آئے گا؟
رپورٹ کے مطابق نئے گلاسز کا مقصد فون کی مکمل اسکرین آنکھوں کے سامنے لانا نہیں ہوگا، بلکہ صارف کو ضروری معلومات مختصر انداز میں نوٹیفکیشنز ، ٹیکسٹ میسیجز ، آئیکن اور نیویگیشن ایروز جیسی بنایدی معلومات دکھائی جا سکتی ہیں۔
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر چھوٹی اطلاع یا راستہ دیکھنے کے لیے بار بار اسمارٹ فون نکالنے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔
سام سنگ تیار کر رہا ہے مائیکرو ڈسپلے
جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی پبلیکیشن دی ایلیک کی رپورٹ کے مطابق، سام سنگ الیکٹرونکس نے سام سنگ ڈسپلے سے نئے اے آئی گلاسز کے لیے مائیکرو ڈسپلے تیار کرنے کو کہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلے کا سائز 0.2 انچ سے بھی چھوٹا ہو سکتا ہے۔ سام سنگ ڈسپلے مبینہ طور پر اولیڈ آن سلیکون (اولیڈ او ایس) جیسی ٹیکنالوجیز پر غور کر رہا ہے۔
اتنے چھوٹے ڈسپلے پر دکھائی جانے والی تصویر کو ایک بصری نظام بڑا کرکے صارف کی آنکھ تک پہنچا سکتا ہے۔
ایک آنکھ یا دونوں آنکھوں کے سامنے؟
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سام سنگ کے نئے گلاسز میں یالڈ مونوکیولر ڈسپلے ہوگا، یعنی صرف ایک آنکھ کے سامنے معلومات دکھائی دیں گی، یا بائینری ڈسپلے، جس میں دونوں آنکھوں کے لیے ڈسپلے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق سام سنگ کا فوکس بہت زیادہ معلومات دکھانے کے بجائے بنیادی اور فوری ضرورت کی معلومات فراہم کرنے پر ہے۔
کب لانچ ہو سکتے ہیں؟
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈسپلے والے سام سنگ اے آئی گلاسز 2027 کے آخر یا 2028 کے آغاز میں لانچ کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہ حتمی لانچ ٹائم لائن نہیں ہے۔
ڈسپلے بنانا کیوں مشکل ہے؟
اے آئی گلاسز میں ڈسپلے شامل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ گلاسز کو ہلکا اور رکھتے ہوئے ایسا بصری نظام تیار کرنا ہوگا جو صارف کو مناسب فیلڈ ویو دے سکے۔
رپورٹ کے مطابق سام سنگ تقریباً 4 بٹ گریڈیشن والے ڈسپلے پر بھی غور کر رہا ہے۔ جس میں برائیٹ نیس لیول 16 جب کہ جبکہ 8 بٹ میں اس کے 256 لیول ہوتے ہیں۔
اگر یہ ٹیکنالوجی عملی شکل اختیار کرتی ہے تو سام سنگ کے اے آئی گلاسز صرف وائس اسسٹنٹ یا اے فیچرز تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ ضروری معلومات براہِ راست صارف کے سامنے دکھانے والی ڈیوائس بن سکتے ہیں۔



