ایشین گیمز 2026 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 رنز سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے 212 رنز کا ہدف رکھا، لیکن پاکستانی ٹیم مقررہ ہدف تک نہ پہنچ سکی۔
بھارت کا جارحانہ آغاز
بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے اوپنرز نے ابتدا ہی سے پاکستانی بولرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
سوریا ونشی نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے، جبکہ ابھیشیک شرما نے صرف 28 گیندوں پر 61 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
ایشان کشن 21 رنز بنا سکے، جبکہ تلک ورما نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور صائم ایوب نے ایک، ایک بھارتی بلے باز کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے سامنے 212 کا پہاڑ
پاکستان کو ایشین گیمز کے فائنل میں کامیابی کے لیے 212 رنز درکار تھے، لیکن آغاز ہی میں وکٹیں گرنے سے ہدف کا تعاقب مشکل ہوگیا۔
کپتان صاحبزادہ فرحان 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صداقت 23 رنز بنا سکے۔عثمان خان بھی صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب نے 22 گیندوں پر 29 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
حسن نواز کی دھواں دار اننگز، مگر فتح نہ مل سکی
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد اور صائم ایوب نے ایک، ایک بھارتی بلے باز کو آؤٹ کیا
حسن نواز نے 96 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ حسن نواز آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، لیکن ان کی یہ شاندار اننگز بھی پاکستان کو ہدف تک پہنچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوئی۔
فائنل سے پہلے مصافحے کا لمحہ بھی زیرِ بحث
میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحے کے موقع پر بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان سے ہاتھ نہیں ملایا۔ یہ لمحہ بھی میچ سے پہلے خاصی توجہ کا مرکز بنا۔


