ٹی 20 میں جارحانہ کرکٹ ہی میری پہچان ہوگی: صاحبزادہ فرحان

راولپنڈی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں جارحانہ کرکٹ ہی میری پہچان ہوگی۔۔

راولپنڈیمیں سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ٹی 20 ویریز کے دوسرے میچ میں فتح اور سیریز جیتنے کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انہوں نے سیریز سے قبل ہی مختلف انداز کی کرکٹ کھیلنے کا ذہن بنایا تھا، ٹی 20 فارمیٹ میں جب بھی کھیلیں گے جارحانہ انداز اپناؤں گا۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے بعد معاذ صداقت، حسن اور صائم جیسے کھلاڑی موجود ہیں، اسی اعتماد کے باعث انہوں نے اٹیکنگ شاٹس کھیلیں۔

معاذ صداقت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انڈر 16 اور انڈر 19 کے مراحل سے گزر کر آئے ہیں اور بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔

قومی کپتان نے محمد عمران رندھاوا کی باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے عمدہ پرفارمر ہیں اور ایک ہی جگہ تسلسل کے ساتھ باؤلنگ کرا سکتے ہیں۔ انہیں محسوس ہوا کہ آج عمران کا دن ہے، اسی لیے ان سے چار اوورز مسلسل کروائے۔