سال 2026 کے دوران ملک بھر میں 5143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2410 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ یکم جنوری سے 29 ستمبر 2026 تک ملک بھر میں 5 ہزار 143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

محسن نقوی کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران 2 ہزار 410 دہشت گرد ہلاک، 806 زخمی جبکہ 3 ہزار 518 گرفتار کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے تحت جاری ہیں، جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔

اپنے تحریری جواب میں محسن نقوی نے آن لائن انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام پر بھی توجہ دلائی اور کہا کہ اس حوالے سے خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔