چلبل پانڈے واپس آ رہا ہے! سلمان خان نے دبنگ 4 کنفرم کر دی

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ اپنی نئی فلم ماتربھومی کی پروموشن کے دوران سلمان خان نے اپنی سپر ہٹ فرنچائز دبنگ 4 کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ماتربھومی کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 4 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اسی پروموشن کے دوران جب ان سے دبنگ 4 کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چلبل پانڈے جلد واپس آ رہا ہے۔

دبنگ (2010): یہ فلم سوناکشی سنہا کی ڈیبیو فلم تھی۔ 41 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے 221 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا اور سلمان خان کو چلبل پانڈے کے روپ میں امر کر دیا۔

دبنگ 2 (2012): دوسرا حصہ بھی بلاک بسٹر ثابت ہوا۔ 50 کروڑ کے بجٹ والی اس فلم نے 253 کروڑ روپے کمائے اور کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

دبنگ 3 (2019): تیسرا حصہ پہلے دو حصوں کے مقابلے میں کچھ کم چلا، تاہم 100 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی فلم نے 230 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔

تینوں فلموں نے مجموعی طور پر 700 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، جو اس فرنچائز کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

سلمان خان کے پاس اس وقت کئی بڑے پروجیکٹس ہیں۔ ماتربھومی کے علاوہ ان کی فلم وار ریسٹ ان پیس بھی زیر غور ہے۔ جبکہ عید 2027 پر سلمان خان اپنی نئی فلم مونسٹر کے ساتھ بڑی عید پر واپسی کریں گے۔ اب دبنگ 4 کی تصدیق نے ان کے شیڈول کو مزید مصروف کر دیا ہے۔