اہم ترین

افریقی سنگر کا 126 گھنٹے 52 منٹ گا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ

افریقی ملک گھانا کی خاتون گلوکارہ نے پانچ دنوں میں 126 گھنٹے گانے گا کر بھارتی سنگر کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔

امریکی ویب سائیٹ کے مطابق گھانا کی گلوکارہ آفوا اسانتیوا ایک کاروباری شخصیت اور مقامی سطح پر ملکہ حسن کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے قوانین کے مطابق اسانتیوا کو ہر گھنٹے میں 5 منٹ کے وقفے یا ہر چار گھنٹے میں 20 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔آفوا اسانتیوا نے کرسمس کے موقع پر گانا شروع کیا اور پانچ دن تک گاتی رہیں۔

آفوا اسانتیوا نے سب سے زیادہ دیر تک مسلسل گانے کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔ یہ ریکارڈ 2012 سے بھارتی موسیقار سنیل واگھمارے کے پاس تھا ۔ جنہوں نے 105 گھنٹے مسلسل گانے گائے تھے۔

گھانا کی موسیاقار نے مسلسل 126 اور 52 منٹ تک گانے گا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ لیکن گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتطامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔

اس حوالے سے عالمی ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے حکام فراہم کئے گئے شواہد کی جانچ پڑتال کررہے ہیں ۔

پاکستان