اہم ترین

خبردار ! پیشاب سے آنے والی بو نظر انداز نہ کریں ورنہ ۔۔۔

پیشاب کا رنگ اور بو آپ کی صحت کے بارے میں بتاتی ہے؟ جب پیشاب سے اچانک بدبو آتی ہے تو بہت سے لوگ اسے ہلکا لیتے ہیں اور نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیشاب کی بدبو بہت سے صحت کے مسائل کی علامت ہوسکتی ہے؟

خون کو چھان کر اس میں سے نکلنے والے فاسد مادے کے مائع شکل میں اخراج کو پیشاب کہتے ہیں۔ اس میں زیادہ مقدار پانی کی ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ان میں نائٹروجن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جن کا جسم سے اخراج نہایت ضروری ہوتا ہے۔

پیشاب کا رنگ اور اس کی بو انسان کے صحت مند یا بیمار ہونے کا پتہ دیتی ہے۔ اگر پیشاب معمول سے زیادہ یا کم مقدار میں آرہا ہو یا اس میں کوئی تبدیلی یا بدبو آ رہی ہو تو سمجھ لیں کہ کچھ گڑبڑ ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیشاب کی بدبو بہت سے صحت کے مسائل کی علامت ہوسکتی ہے؟

انفیکشن

پیشاب کا انفیکشن ایک عام صحت کا مسئلہ ہے جو مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ جب بیکٹیریا پیشاب کے ساتھ باقی جسم میں پھیل جاتے ہیں تو اس حالت کو یورین انفیکشن کہا جاتا ہے۔ یہ پیشاب کے دوران جلن اور درد کا سبب بن سکتا ہے۔ پیشاب کے انفیکشن کی کچھ عام علامات میں پیشاب کرتے وقت جلن، درد یا خارش، پیشاب کرنے میں دشواری، پیشاب میں بدبو اور پیشاب کم آنا شامل ہیں۔ اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔

ذیابیطس

ذیابیطس یا شوگر کی بیماری میں خون میں شکر یا گلوکوس کی سطح بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس حالت میں اکثر پیشاب سے بدبو آنے لگتی ہے۔

کلیمائڈیا اور سوزاک

کلیمائڈیا اور سوزاک دونوں جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن ہیں جو پیشاب کی نالی کو متاثر کرتے ہیں۔ ان انفیکشنز میں مبتلا افراد کو اکثر بدبودار پیشاب آتا ہے یہ انفیکشن پیشاب کی نالی اور اندام نہانی میں سوجن کا باعث بنتے ہیں جو پیشاب کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔

گردے سے متعلق مسائل

جب گردے ٹھیک سے کام نہیں کرتے تو پیشاب کے ساتھ کچھ فضلہ بھی خارج ہوتا ہے جس سے بدبو آتی ہے، اسے گردوں کی خرابی بھی کہا جاتا ہے، پیشاب کی بو امونیا جیسی ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات ایک شدید اور عجیب بو بھی آسکتی ہے۔ یہ بدبو گردے کے نقصان یا انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے۔

پاکستان