اہم ترین

کامیاب شادی شدہ زندگی کے 5 اصول

ہمارے معاشرے کی اکثریت شادی کا مطلب جنسی آسودگی لیتی ہے۔ یہ ایک کامیاب ازدواجی زندگی کا ایک حصہ ہے۔۔ شادی کی اہمیت کا اندازہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے۔ مرد یو یا عورت ، ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لئے صبرو تحمل اور سمجھداری اور قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنا چاہتے ہیِ تو کچھ باتوں کو ہمیشہ ذہن نشین کرلیں

جیون ساتھی کی خامیاں بھی قبول

کوئی بھی انسان کامل نہیں۔ اس میں اگر سو خوبیاں ہوں گی تو ضامیاں بھی ہوں ی۔ شادی شدہ زندگی میں ایک دوسرے کی خامیوں کو قبول کرنے کا فن آنا چاہیے۔

ذمہ داریاں بانٹ لیں

طویل اور کامیاب شادی شدہ زندگی کا اصول یہی ہے کہ میاں اور بیوی اپنی اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرلیں اور انہین پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کرے۔

اختلاف کا مناسبب طریقے سے اظہار

ہر شخص کی اپنی پسند اور ناپسند ہوتی ہے۔ اختلاف سے ہی زندگی میں رنگ آتے ہیں لیکن جیون ساتھی سے ہر چیز پر اختلاف کرنا اچھی بات نہیں۔ اختلاف کیجیے لیکن مناسب طریقے سے اپنا موقف بیان کریں۔

جنسی آسودگی

ہمارے معاشرے میں شادی کا مطلب جنسی تعلق لیا جاتا ہے۔ رشتے میں صرف یہی ضروری نہیں لیکن اس کی اپنی اہمیت ہے۔ میاں بیوی کے درمیان جنسی تعلقات ہمیشہ رضامندی اور متواتر ہونے چاہیئں۔۔ بہت زیادہ وقفہ رشتہ انسان کو دوسری جان لے جاتا ہے۔ جسمانی تعلقات نہ صرف رشتوں کے لیے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔

ایک دوسرے کا خیال رکھیں

مرد ہو یا عورت اپنے جیون ساتھی کی جسمانی اور ذہنی صحت پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے صحت مند معمول بنائیں، کھانا ایک ساتھ کھائیں اور جہاں تک ممکن ہو ایک دوسرے سے بات کریں۔ اس سے آپ کو اندرونی خوشی محسوس ہوگی۔ آپ کا ساتھی کیسا ہے؟ اسے کسی چیز کی فکر نہیں ہے، ٹھیک ہے؟ اس کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے؟ ان تمام باتوں پر توجہ دیں۔

پاکستان