دنیا بھر کے ملکوں کی دفاعی صلاحیت اور ساز و سامان کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’گلوبل فائر پاور‘ نے رواں برس کی طاقر ور افواج کی فہرست جاری کردی ہے۔ جس میں پاک فوج کا نواں نمبر ہے۔
’گلوبل فائر پاور‘ نے عسکری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت سمیت 60 عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے 145 ملکوں کی افواج کی درجہ بندی کی ہے۔
فہرست کے مطابق طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں، پاکستان نویں اور اٹلی 10 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا بھر کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکہ ہے جبکہ ٹاپ 10 میں پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے۔
فہرست کے مطابق پاک فوج میں حاضر سروس اہلکاروں کی تعداد چھ لاکھ 54 ہزار ہے اور اس لحاظ سے پاکستان دنیا کی سب سے بری افواج میں ساتویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ ’گلوبل فائر پاور‘ کے انڈیکس کے مطابق پاکستان اس عالمی درجہ بندی میں نیچے گیا ہے۔