ناریل اور پھٹکری کئی مائیکرو بیل خواص کے حامل ہیں، اس میں شامل قدرتی اجزا کئی بیماریوں میں شفا کا باعث ہیں۔
صدیوں سے برصغیر میں ناریل کے تیل اور پھٹکری کو کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ دونوں میں مختلف خصوصیات ہیں جو آپ کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچاتی ہیں۔ لیکن اس کو ملا کر کھانے اور لگانے کے بھی کئی فائدے ہیں۔
پسینے کی بدبو
پھٹکری اور ناریل کے تیل دونوں میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہیں۔ جو پسینے سے آنے والی بدبو کو دور کرتا ہے۔ یہ آپ کو سارا دن تروتازہ رکھتا ہے۔ پھٹکری کی جراثیم کش اور ناریل کے تیل کی موئسچرائزنگ جلد کے بہترین ٹونر کا کام کرتی ہیں۔
کیل مہاسے دور بھگائے
ان دونوں کو ملا کر چیرے پر لگانے سے کیل مہاسے اور ان کی وجہ سے ہونے والے داغ دھبوں کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
سر میں انفیکشن
ناریل کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں جو بالوں کے انفیکشن کو کم کرتی ہیں۔ یہ بالوں میں نمی برقرار رکھنے کا بھی کام کرتا ہے۔ناریل کے تیل کو پھٹکری کے ساتھ ملا کر کر لگانے سے سر اور بالوں میں انفیکشن دور ہوتا ہے۔
بال سیاہ اور چمکدار
پھٹکری کو ناریل کے تیل میں ملا کر لگانے سے بالوں کی قدرتی سیاہی برقرار رہتی ہے۔ اور بال سفید ہو جائیں تو مزید سفیدی آنا رک جاتی ہے۔