دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی گوگل نے نیا اے آئی موڈل متعارف کردیا ہے جس کے ذریعے تحریر یا تصویر کی مدد سے پوری ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔۔
گوگل نے مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل پیش کردیا ہے۔ جس کا نام لومیئر اے آئی (LUMIERE AI ) رکھا گیا ہے۔یہ ٹیکسٹ ٹو ویڈیو اور امیج ٹو ویڈیو ماڈل ہے یعنی اس کے ذریعے تحریری یا تصویر سے پوری ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔
لومیئر اے آئی (LUMIERE AI ) سے متعلق گوگل نے ایک ویڈیو سوشل میدیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر بھی کی ہے۔
لومیئر ماڈل کیسے کام کرتا ہے؟
روایتی ویڈیو ماڈلز کے برعکس گوگل کا نیا LUMIERE ایک اسپیس ٹائم U-Net پر کام کرتا ہے ۔ لومیئر ٹیکسٹ ٹو ویڈیو کی تخلیق ٹیکسٹ ٹو امیج ڈفیوژن کا استعمال کرتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے ۔یہ جدید تکنیک سپر ریزولوشن پر فریمز کے مطابق پوری ویڈیو تخلیق کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے امیج ٹو ویڈیو، ویڈیو ان پینٹنگ اور اسٹائلائزڈ جنریشن میں اچھے نتائج ملتے ہیں۔
لومیئر کی خصوصیات
جس طرح آپ AI کی مدد سے کسی بھی چیز یا لباس وغیرہ کا رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ ماڈل ویڈیو ایڈیٹنگ میں آپ کی مدد کرے گا۔
گوگل کا لومیئر ماڈل بنیادی طور پر چار خصوصیات کا حامل ہے
اس سے آپ ٹیکسٹ لکھ کر ویڈیو بنا سکتے ہیں
آپ کسی بھی تصویر سے ویڈیو بنا سکتے ہیں
اسٹائلائزڈ جنریشن، یعنی آپ تصویر کا حوالہ لے کر اس کے انداز میں تصویر بنا سکتے ہیں
کسی بھی تصویر کو متحرک کر سکتے ہیں
اسے کب لانچ کیا جائے گا؟
فی الحال گوگل کے اس ماڈل کے لانچ کے حوالے سے وقت نہیں بتایا گیا۔ ہو سکتا ہے کہ کمپنی اسے بارڈ کے ساتھ متعارف کرائے۔