اہم ترین

اداکارہ سارہ علی خان بھارتی سیاسی میدان میں انٹری کے لئے تیار

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکاری کے بعد سیاست میں قسمت آزمانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی زبردست اداکاری سے بالی ووڈ میں بہت نام کمایا ہے۔ اداکارہ اکثر سیاسی معاملات پر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی تھیں۔ اب کنگنا اس لیے سرخیوں میں ہیں کہ آخرکار انہوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے کنگنا کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہ خبر زیر بحث ہی تھی کہ سارا علی خان کا سیاست میں آنے کا بیان سامنے آگیا ہے۔

نیٹ فلکس انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ؎سارہ علی خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست میں آنے کا سوچ سکتی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ نے سیاست میں دلچسپی ظاہر کی ہو۔ اس سے پہلے بھی سال 2019 میں سارہ کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا۔ اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی اہلیت کے بارے میں بتایا تھا۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے پاس تاریخ اور سیاسیات میں ڈگری ہے۔ اس لیے وہ کسی بھی وقت سیاست میں آ سکتی ہیں۔ جب تک انڈسٹری میں کام ملے گا وہ یہیں رہیں گی لیکن جب وقت آئے گا تو سیاست میں بھی جانے کا سوچ سکتی ہیں۔

پاکستان