اہم ترین

مسجد کی تعمیر کے لئے عطیہ کیا گیا انڈا ساڑھے 7 لاکھ روپے میں نیلام

مقبوضہ کشمیر کے ایک گاؤں میں جامع مسجد کی تعمیر کے لئے عطیہ کئے گئے انڈے کی نیلامی سے مجموعی طور پر دو لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم حاصل ہوئی ہے اور یہ پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کے ایک مضافاتی گاؤں مال ماپن پورہ میں کوئی جامع مسجد نہیں تھی۔ گاؤں والوں نے مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور کام شروع بھی کردیا گیا۔

فنڈز ختم ہونے پر گاؤں والوں نے گھر گھر جاکر چندہ جمع کرنا شروع کیا۔ ہر ایک نے اپنی بساط کے مطابق چندہ دیا۔ ایک بیوہ خاتون کے پاس دینے تو کوئی مال متاع تو نہیں تھا لیکن اس نے انڈے کا عطیہ کیا۔

چندے میں دی گئی چیزوں کو تو بیچ دیا گیا لیکن انہوں نے انڈے کی نیلامی کا فیصلہ کیا۔۔ پنچائت میں اس انڈے کو 3 دن تک نیلام کیا گیا۔ ہر بار یہ مختلف رقوم میں نیلام ہوتا اور مسجد کمیٹی کو دوبارہ عطیہ کردیا جاتا۔ آخری بات انڈا 70 ہزار بھارتی روپے میں نیلام ہوا۔

مسجد کمیٹی کو اس ایک انڈے کی نیلامی سے مجومعی طور پر دو لاکھ 26 ہزار 350 بھارتی روپے حاصل ہوئے۔ یہ رقم پاکستان کرنسی میں 7 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

70 ہزار بھارتی روپے میں انڈا حاصل کرنے والے نوجوان دانش حمید کا کہنا ہے کہ ایک انتہائی مفلس بیوہ کے صدق دل سے دیئے گئے انڈے کی اصلی قیمت تو 6 روپے تھی لیکن اس نے متمول لوگوں کو بڑھ چڑھ کر چندہ دینے کی تحریک دی۔

دانش حمید کا کہنا ہے کہ وہ اس انڈے کو محفوظ رکھیں گے۔ یہ انڈا ان کے، ان کے خاندان اور ہر دیکھنے والے کے لیے ایک یادگار رہے گا۔۔

پاکستان