اہم ترین

زہر دیئے جانے کا خدشہ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کھانے میں زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر اپنے طبی معائنے کے لئے اسلام ۤباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سب جیل قرار دیئے گئے ان ہی کے گھر میں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہیں کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی نگرانی کے لئے تعینات اہلکاروں میں صرف ایک خاتون ہے۔ اپنے اطراف مرد اہلکاروں کی اکثریت ان کے لیے ذہنی اذیت دے رہی ہے۔

درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کے کمرے میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو ان آئین کے تحت ملنے والے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اہل خانہ اور وکلا کو ملاقات کا انتظار کرایا جاتا ہے اور ملاقات صرف صرف 10 منٹ رکی کرائی جاتی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کو کو کھانے میں کسی قسم کا تیزاب ملا کر دیا جاتا ہے کیوں کہ انہیں دیے گئے کھانے سے گلے اور منہ میں شدید جلن ہوتی ہے۔

پاکستان