انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ کچھ عرصہ قبل ان کی رابطہ فہرست میں سے کون کون آن لائن تھا۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کے تجربے کو مسلسل بہتر بنانے کے لیےنئے اور پرکشش فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔ جس کا مقصد ایپ میں صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنا ہے۔ ایسا ہی ایک فیچر ریسنٹلی آن لائن ہے۔
ریسنٹلی آن لائن کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ کچھ وقت پہلے تک ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں سے کون کون سے لوگ آن لائن تھے۔
واٹس ایپ پر آنے والی تمام نئی اپ ڈیٹس اور فیچرز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ویبیٹا انفو کے مطابق ریسنٹلی آن لائن کا بیٹا ورژن 2.24.9.14 کے ذریعے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم، کچھ بیٹا ٹیسٹرز پچھلی اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ 2.24.9.12 انسٹال کر کے بھی اس فیچر کو ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے فی الحال یہ فیچر اپنے کچھ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے تاہم آنے والے وقت میں اسے عام صارفین کے لیے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین کو اپنی رابطہ فہرست میں ریسینٹلی آن لائن کا ایک نیا سیکشن نظر آئے گا۔ اس حصے میں ان رابطوں کے نام ہوں گے جو کچھ وقت پہلے آن لائن تھے۔
تاہم اس فیچر میں صارفین کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ ان صارفین کے لیے جنہوں نے اپنی پروفائل کی لاسٹ سین اور آن لائن کو غیر فعال کر دیا ہے، ان کی آن لائن حیثیت بھی پوشیدہ رہے گی۔