اہم ترین

اللو ارجن نے میرے اندر کا ڈر نکال دیا: رشمیکا منڈانا

بھارتی سینما پرآج کل نا صرف اللو ارجن کا پشپا راج ہے بلکہ رشمیکا منڈنا کو بھی سرایا جارہا ہے ۔ اللو ارجن کے ساتھ رشمیکا منڈنا کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

شپا 2 – دی رول نا صرف اپنی شاندار کہانی، اداکاری، ہدایت کاری کی وجہ سے باکس آفس پر ریکارڈ بنا رہا ہے بلکہ اس کے گانے بھی بہت مشہور ہے۔ رشمیکا منڈانا کے لیے ان گانوں پر پرفارم کرنا آسان نہیں تھا، خاص طور پر راک اسٹار ڈی ایس پی کا تیار کردہ گانا ‘پیلنگ’ جس میں اللو ارجن نے رشمیکا کو اٹھایا اور پورے گانے میں رقص کیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران رشمیکا نے اپنے ایک خوف کا انکشاف کیاجسے پشپا 2 – دی رول کے گانے ‘پیلنگز’ نے دور کیا ہے۔ انہوں نے اس گانے کو سب سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہامشکل بات یہ تھی کہ ہم نے اس گانے کو اس وقت شوٹ کیا جب ہم نے فلم کی تشہیر شروع کی۔ اس لیے ہمارے پاس اس گانے کو مکمل کرنے کے لیے صرف 4-5 دن تھے۔ جبکہ پشپا 1 کے لیے ہم نے پہلے ہی تمام گانوں کی شوٹنگ کر لی تھی۔

رشمیکا منڈانا نے کہا کہ پشپا 2 مکمل ہونے ہی والی تھی کہ اچانک گانا ‘پیلنگز’ آگیا۔ لیکن مجھے یہ گانا بہت اچھا لگا۔ اس پورے گانے میں اللو ارجن نے مجھے اٹھایا ہے۔ مجھے دراصل ایک فوبیا ہے، جب کوئی مجھے اٹھاتا ہے تو میں خوفزدہ ہوجاتی ہوں۔ میں نے کبھی کسی کو اٹھانے نہیں دیا کیونکہ میں ڈر لگتا ہے۔ اللو ارجن نے مجھے اٹھایا اور پورے گانے میں میرے ساتھ رقص کیا تو میرا خوف ختم ہوگیا۔ اب اگر کوئی مجھے اٹھانا چاہے تو وہ مجھے اٹھا سکتا ہے، اب میں ڈرنے والئ نہیں۔

فلم میں اللو ارجن اور رشمیکا مندنا کے علاوہ فہد فاصل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی پشپا 2 کے ہندی ورژن نے اب تک کل 704.25 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

پاکستان