اہم ترین

دی راک کے نئے انداز سے انٹرنیٹ پر ہر کوئی حیران

ہالی ووڈ اسٹار ڈیوائن جانسن اس وقت اپنے بدلے انداز کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ وینس فلم فیسٹیول میں ان کی نئی فلم ‘دی اسمیشرنگ مشین’ کے پریمیئر کے دوران ‘دی راک’ کا نیا سراپا دیکھ کر سب حیران تھے۔

اس وقت ہالی ووڈ اسٹار ڈیوائن جانسن اپنے ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے زیر بحث ہیں۔ یکم ستمبر کو وینس فلم فیسٹیول میں جیسے ہی ڈوین ‘دی راک’ جانسن پہنچے، ان کا انداز دیکھ کر ہر کوئی حیران تھا۔

ہر کسی کی نگاہیں ان پر جا کر رک گئیں کیونکہ وہ اس لُک میں تھے جو جس میں وہ سے پہلے کبھی نظر نہیں آئے۔

ایکس پر آئی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ زبردست ردعمل دے رہے ہیں۔ ڈیوائن جانسن کو دیکھ کر ایک نے کہا، ‘ایسا لگ رہا ہے کہ دی راک کنکر بن گئے۔’ دوسرے نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ‘یہ کہیں اے آئی کا کمال تو نہیں۔’ وہیں ایک اور فین نے کہا کہ ان مہینوں میں ان کا وزن کافی کم ہو گیا ہے، امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھ رہے ہوں گے۔

پاکستان