اہم ترین

اللہ کی شان:سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں لقمہ اجل، صرف ایک بچہ رہا زندہ

دنیا بھر میں قدرت اپنا قہر دکھا رہی ہے۔ ایک طرف جہاں افغانستان میں خوفناک زلزلے نے سینکڑوں لوگوں کی جان لے لی وہیں افریقی ملک سوڈان میں لینڈ سلائڈ نے بھاری تباہی مچائی ہے۔ سوڈان لبریشن موومنٹ نے اطلاع دی ہے کہ یہاں لینڈ سلائڈ سے کم سے کم 1000 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہاں تباہی اس قدر ہوئی کہ مغربی سوڈان کے ماررا پہاڑی علاقے میں پورا کا پورا گاؤں ہی تباہ ہو گیا۔ لیکن صرف ایک بچہ ہی معجزاتی طور پر زندہ بچ سکا۔

سوڈان لبریشن موومنٹ کے اپنے ایک بیان میں اطلاع دیتے وہئے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈ کا واقعہ پیش آیا، جس نے ایک پورے گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا اور وہ مٹی میں دھنس گیا۔

دارفور علاقے پر سوڈان لبریشن موومنٹ کا کنٹرول ہے۔ اس گروپ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں سے مدد طلب کی ہے۔

سوڈان خانہ جنگی کا شکارہے ۔ وہاں کے عوام فاقہ کشی اور غذائی قلت کا شکار ہے۔

پاکستان