اہم ترین

پھر سے نظر آئیں گے ڈائناسور! اے آئی بنائے گا ہوبہو 3ڈی ماڈل

آپ نے سائنس فکشن فلموں میں ڈائناسارس تو خوب دیکھے ہوں گے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اصل ڈائناسور کیسے دکھتے تھے، لیکن اب اے آئی کی مدد سے ہم یہ جان پائیں گے۔

ہماری زمین سے ڈائناسور کروڑوں سال پہلے ختم ہو گئے تھے لیکن آج بھی ان کا چرچا ہے۔ ان عظیم جانوروں پر درجنوں سائنس فکشن فلمیں بن چکی ہیں۔ لیکن اصل ڈائناسارس کیسے دکھائی دیتے تھے، یہ اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس دکھا ئے گا۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس چاہے اصل ڈائناسارس کو واپس نہ لا سکے، لیکن سائنسدان اس کی مدد سے ڈائناسارس کے آثار پر مطالعہ کرنے اور ان کے ہو بہو ماڈل بنانے کا کام کریں گے۔ یعنی اب اے ٓئی سے یہ پوری طرح پتہ لگ جائے گا کہ جب ڈائناسارس ہوا کرتے تھے، تو کیسے نظر آتے تھے۔

اب تک فلموں یا میوزیم میں دکھائے گئے ڈائناسارس ایک اندازے کے طور پر بنائے گئے لیکن اب اے آئی بالکل حقیقی ڈائناسارس کھڑا کر دے گی، جس سے لوگوں کو پتہ لگ جائے گا کہ کروڑوں سال پہلے کا یہ خطرناک جاندار کیسا دکھتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر فوسلز ٹوٹے پھوٹے ملتے ہیں، اس سے ایک مکمل تصویر نہیں بن پاتی ہے، لیکن اے آئی ان خامیوں کو دور کرکے ڈائناسارس کی صحیح صحیح تصاویر بنا دے گا۔

سائنسدانوں کو ڈائناسارس کا مکمل ڈی این اے دستیاب نہیں لیکن اے آئی اس کے کچھ حصوں کا اندازہ لگانے میں مدد کر رہا ہے۔ورچوئل ریئلٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی کے ذریعے لوگ ڈائناسارس کو قریب سے دیکھ پائیں گے۔

پاکستان