اہم ترین

امریکا کا ایران کے خلاف کارروائیاں ختم ہونے کا حتمی وقت دینے سے انکار

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں جاری امریکی-اسرائیلی فوجی آپریشن کے ختم ہونے کے بارے میں کسی حتمی وقت کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے دفتر پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہم جنگ کے اعداد و شمار کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا منصوبہ واضح ہے اور صدر ٹڑمپ نے ہمیں ہر ممکن صلاحیت دی ہے تاکہ ہم اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف امریکی اہداف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی ہدایات کے مطابق ہمارے مقاصد پہلے دن کی طرح ہیں۔ امریکی اہداف میں ایران کے میزائل، لانچر، صنعتی بیس اور نیوی کو تباہ کرنا شامل ہے تاکہ وہ انہیں دوبارہ تعمیر نہ کر سکیں۔

دوسری جانب دنیا کے کئی رہنماؤں اور ماہرین نے امریکی حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کو فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔

پاکستان