انسٹاگرام میں نیافیچر آگیا: اب وائس نوٹس بنائیں اے آئی سے مزید مزے دار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے نیا اےآئی وائس افکیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد وائس نوٹس بھیجنا پہلے سے زیادہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی آواز کو مختلف انداز یا کردار کی آواز میں تبدیل کر کے دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر میں صارف کی اصل آواز کی ٹون، جذبات اور رفتار برقرار رہتی ہے، تاہم اس پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے مختلف آڈیو ایفیکٹس شامل کر دیے جاتے ہیں، جس سے پیغام مزید منفرد بن جاتا ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو انسٹاگرام کھول کر چیٹس (ڈی ایمز) میں جانا ہوگا۔ کسی بھی چیٹ کو اوپن کرنے کے بعد وائس میسج ریکارڈ بٹن پر ٹیپ کریں۔ یہاں ایک نیا وائس ایفیکٹ بٹن نظر آئے گا، جس پر کلک کر کے مختلف آڈیو ایفیکٹس کی فہرست سامنے آ جائے گی۔ پسندیدہ ایفیکٹ منتخب کر کے آواز ریکارڈ کریں اور بھیج دیں۔

جب کوئی صارف ایفیکٹ کے ساتھ وائس نوٹ بھیجے گا تو وصول کرنے والے کو بھی اس ایفیکٹ کا لیبل نظر آئے گا، اور وہ بھی اسی ایفیکٹ کو استعمال کر کے جواب دے سکے گا۔

پرائیویسی سے متعلق اہم تبدیلی

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام مئی 2026 سے چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر ختم کرنے جا رہا ہے، جس کے بعد پیغامات مکمل طور پر پرائیویٹ نہیں رہیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کو بھی چیٹس تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسجنگ پلیٹ فارمز پر وائس نوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہیں۔