اہم ترین

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں جنگ کے سائے میں عید الفطر

مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں آج عید الفطر انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ عید الفطر کے بڑے اور روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید ادا کی۔

دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، یمن اور روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، آسٹریلوی وزیرِ اعظم البانیسی سڈنی کی مسجد میں تہوار میں شریک ہوئے۔

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی مسلط کی گئی جنگ اور اس کے جوابی وار کے باعث آج بھی شمرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ کویت نے عید الفطر کے مرکزی اجتماع کو ہی منسوخ کردیا گیاتھا۔

پاکستان