اہم ترین

اسنیپ چیٹ بھی بچوں کے تحفظ میں ناکام؟یورپی یونین نے تحقیقات شروع کر دیں

یورپی یونین نے سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ کارروائی اس خدشے کے تحت کی گئی ہے کہ اسنیپ چیٹ بچوں کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہا۔ یورپی کمیشن کے مطابق ایپ پر کم عمر صارفین کو خطرناک مواد، منشیات کی خرید و فروخت سے متعلق معلومات اور جنسی استحصال جیسے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا اسنیپ چیٹ کم عمر بچوں کو ایپ استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام ہے، اور کیا بالغ افراد خود کو کم عمر ظاہر کر کے بچوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یورپین کمیشنکا کہنا ہے کہ ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں ہیں، جبکہ غیر قانونی مواد کی شکایت درج کروانے کا نظام بھی مشکل اور غیر مؤثر ہے۔

یہ اسنیپ چیٹ کے خلاف ڈیجیٹل سروسز ایکٹکے تحت پہلی بڑی تحقیقات ہے۔ اس قانون کے مطابق خلاف ورزی ثابت ہونے پر کمپنی کو بھاری جرمانہ یا پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب اسنیپ چیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صارفین کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے اور وہ یورپی یونین کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

پاکستان