اہم ترین

پی ایس ایل 11: کراچی کے ہاتھوں کوئٹہ کو 14رنزسےشکست

پاکستان سپر لیگ11کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا کر اپنے سفر کا کامیابی سے آغاز کردیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کے لئے 182 رنز کا ہدف دیا لیکن کوئٹہ مقررہ 20 اوورز میں صرف 167 رنز ہی بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر 35 اور مرزا سعد بیگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

کوئٹہ کے احمد دانیال 3، الزاری جوزف 2 جب کہ ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کےتعاقب میں کوئٹہ کا آغاز بہت جارحانہ تھا۔ اوپنرز شامل حسین اور سعود شکیل نے 7اعشاریہ 1 اوورز مٰں 79 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ سکا۔

شامل حسین 24 گیندوں پر 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سعود شکیل نے 33، رائلی روسو اور بین مک ڈرموٹ نے 25، 25 رنزکی اننگز کھیلی۔

پاکستان