ایران امریکا مذاکرات، یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کی واپسی:سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان

سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدان کے دورہ پاکستان کو اہم معاشی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔کونکہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ یو اے ای کو 2018 سے حاصل کیے گئے 3 ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واپس کرے گا۔ معاشی دباؤ کا شکار پاکستان کے لیے یہ پیش رفت خاصی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی حالیہ خوشگوار ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق بتایا اور پاکستان کے لیے سعودی قیادت کی محبت اور ماضی میں فراہم کی جانے والی مالی معاونت کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی مسلسل اقتصادی مدد نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سعودی وزیرِ خزانہ کا یہ دورہ ایسے موقع پر بھی ہو رہا ہے جب اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تاہم محمد الجدان ان مذاکرات میں شریک نہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ دورہ خلیجی ممالک میں بدلتے اتحادوں بالخصوص یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان سرد سفارتی جنگ کی عکاسی کرتا ہے۔